راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ، آرمی چیف کی شرکت
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی جس میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔
گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ شمالی وزیرستان کے علاقے 9 دہشت گرد موجود ہیں، وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں نے لمحے بھر بھی دیر نہ کیا اور آپریشن کا آغاز کیا۔