Sep 24, 2018 10:45 am
views : 461
Location : Outside Zaman Park
Lahore- Citizens Protest Outside Zaman Park
لاہور،وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے باہر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا احتجاج
لاہور میں وزیراعظم کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہرنجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے شدید احتجاج کیا ،متاثرین نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس سے ہاتھا پائی ہو گئی۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں واقع اپنی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئے ہیں جہاں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیزکے متاثرین کی بڑی تعداد پہلے سے جمع ہے،وزیراعظم کے زمان پارک پہنچنے پر متاثرین نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اندر جانے کی کوشش کی ،پولیس کے روکنے پر ہاتھا پائی ہو گئی جس پر کینال روڈپربدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلئے رقم لی لیکن قبضہ نہیں دیا گیا،متاثرین نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے رقم واپس دلائی جائے۔