کراچی،چھٹی کے روز شہریوں کا رخ ساحل سمندر کی جانب
سہانے موسم کے مزے لوٹنے کیلئے عوام کا رخ ساحل سمندرکی جانب ہے،لوگ بڑی تعداد میں ساحل سمندر پر ٹھنڈی ہواؤں اور لہروں کے مزے لے رہے ہیں۔
چھٹی کا دن ہو اور کراچی کے شہری سیر و تفریح کیلئے نہ نکلیں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا جبکہ گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کے لئے ساحل سمندر سے بہتر تفریح گاہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔
کراچی کا ساحل سی ویو شہر کے باسیوں کی گرمیوں میں سب سے پسندیدہ تفریح گاہ ہے، بادل چھائے ہوں یا تیز کڑک داردھوپ، شہریوں کی بڑی تعداد سمندر کے مزے لینے سی ویو کا رخ ضرور کرتی ہے۔
شہر میں جاری شدید گرمی سے نبرد آزما ہونے کیلئے شہری اپنی چھٹی کا دن سمندر کے کنارے گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
سی ویو پر آئے شہریوں نے خوب موج مستی کی کوئی لہر وں سے کھیلتے دکھائی دیا تو کسی نے گھڑ سواری اور موٹر کار کے مزے بھی خوب لئے، سی ویو پر چٹ پٹےکھانے بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔