Sep 24, 2018 10:58 am
views : 493
Location : Tando Ghulam Ali
Badin- Donkey festival
بدین،ٹندو غلام علی میں لگنے والے گدھوں کی منڈی اختتام پذیر
صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں گدھوں کی خریدوفروخت کے لیے لگائی جانے والی سالانہ منڈی سجائی گئی جہاں نایاب نسل کے گدھے فروخت کے لیے لائے گئے۔
گدھوں کی خریداری کے لیے کراچی سمیت ملک کے طول عرض سے لوگ بدین پہنچے، زیادہ تر افراد گدھوں کی خریداری مال برداری کے لیے کرتے ہیں۔
منڈی میں لاسی نسل کے سفید گدھے سب سے قیمتی تصور کئے جاتے ہیں جبکہ ایرانی نسل کے کالے گدھے بھی توجہ کا مرکز ہیں،مہنگا ترین گدھا لاسی نسل کا ہے جو اپنے قد کاٹھ کی وجہ سے 3 لاکھ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، ان گدھوں کو دوڑ میں بھگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
منتظمین کے مطابق ہر سال 70 سے 80 ہزار گدھے منڈی لائے جاتے ہیں جس میں سے 80 فیصد فروخت ہوجاتے ہیں۔