کراچ،قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لئے شہری پر امید
پاکستان اور بھارت کے مابین ہائی وولٹیج ٹاکرہ جاری ہے جبکہ شاہین اپنی شکست کا بدلہ چکانے کے لیے پرعزم ہیں تو بھارتی سورما بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر جوش ہیں۔،کراچی میں شہری ہوٹلوں اور دکانوں میں میچ دیکھنے میں مصروف ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لئے پر امید ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے قومی ٹیم پر پریشر ضرور ہے ہم اپنی ٹیم کے ساتھ ہین اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان یہ میچ جیت جائیگا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بچے کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ہی جیتے گا۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں ہی پریشر میں کھیل رہی ہیں تاہم پاکستانی ٹیم ہی جیتے گی۔