Sep 24, 2018 11:19 am
views : 354
Location : Domestic Place
Lahore- PM Imran Khan Adresess
لاہور،ہندوستان میں تکبر ہے جس کو ختم کرنے کی خواہش ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے،ہم سعودی عرب سرمایہ کاری کیلئے گئے تھے بھیک مانگنے نہیں گئے تھے،پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔
لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں تکبر ہے جس کو ختم کرنے کی خواہش ہے،امید کرتا ہوں کہ بھارتی قیادت تکبر کرنا چھوڑ دیگی ،اگر وہ دھمکیاں دیں گے توساری پاکستانی قوم مقابلہ کرنے کیلئے کھڑی ہے،ہم اس لئے دوستی کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے حالات ٹھیک ہوں، پاک بھارت تعلقات ٹھیک ہوجائیں تو برصغیر سے غربت ختم ہوجائیگی،ہم کسی عالمی طاقت کا دباؤ لینے والے نہیں ہیں،ہمیں دھمکیاں نہ دے جائیں۔