لاہور، وزیر اعظم عمران خان کی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے۔
اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کواپنے اپنے حلقوں کے مسائل اور اس کے حل کیلئے پیش رفت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اراکین پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت صرف پالیسی بناسکتی ہے اس پر عمل درآمد سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے، سرکاری ملازمین یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں، ایسی حکومت دوبارہ نہیں ملی گی ایسی حکومت پہلی بار آئی ہے جو آپ کو موقع دے رہی ہے، افسران کسی دباؤ کے بغیر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں حکومت ان کا ساتھ دے گی۔