لاہور، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن کا اجلاس
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو مالیاتی خسارے کا سامنا ہے اور ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، ہمیں کوشش کرکے عوام کا ایک ایک پیسہ بچانا ہے، وہی ملک ترقی کرتا ہے جہاں حکومتی نظام بہتر ہو۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے ناسور نے ہمارے اداروں کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔ کرپشن پر قابو پانے کیلئے افسران نیک نیتی سے اپنے فرائض انجام دیں۔ روشن اور تابناک مستقل انسداد بدعنوان سے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کفایت شعاری پر گامزن ہے، ہمیں ملک کی تعمیر وترقی کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔