Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 24, 2018 11:31 am views : 450

Location : CM House

Lahore- PM Chairs Special Meeting.
  • Urdu

لاہور، وزیراعظم کا 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کا حکم

 وزیراعظم عمران خان نے نئے بلدیاتی نظام کو 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دینے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، گورنر پنجاب چوہدری سرور، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سینئر وزیر علیم خان، دیگر وزرا اور اور پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سینئر وزیر علیم خان نے عمران خان کو پنجاب حکومت کے 100 روزہ منصوبے اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی۔
عثمان بزدار نے حکومت پنجاب کی اب تک کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ عمران خان نے وزراء کو عوامی خدمت پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز نظام کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دی جائے، اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم ایجنڈا ہے، اس کا مقصد عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ  اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کا موثر احتساب کریں، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور لوکل باڈیز کے نظام سے نئی قیادت کو اوپر آنے میں مدد ملے گی، ماضی میں جمہوری نظام میں ایک بڑا مسئلہ یہ بھی تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی توجہ قانون سازی پر کم جبکہ دیگر امور بشمول اختیارات اور فنڈز کے حصول پر زیادہ رہی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز کے نظام کا مقصد اسٹیٹس کو توڑنا ہے، ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا جس میں عوامی نمائندوں کو کسی سطح پر بلیک میل نہ کیا جاسکے اور وہ اپنی تمام تر توجہ عوام کی فلاح پر مرکوز کرسکیں۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved