Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 24, 2018 11:36 am views : 487

Location : Domestic Place

Lahore- PML N Shahid Khaqan Abbasi Addresses
  • Urdu

لاہور، حکومت یوٹرن سے نہیں نظم سے چلتیں ہیں، شاہد خاقان عباسی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صرف ایک ماہ گزرا ہے حکومت کو اور اس نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، دو دن بعد یوٹرن لے لیا جاتا ہے، حکومتیں اس طرح نہیں چلتیں، حکومتیں وہ ہوتی ہیں جو نظم سے کام کرتی ہیں جو مسائل کو حل کرنا جانتی ہیں جو عوام کے درد کو پہنچانتی ہیں اور جو عوامی نمائندہ ہوتی ہیں، چور دروازوں سے آنے والی حکومت کبھی بھی عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔
لاہور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قائد نواز شریف کا بیانیہ بڑا واضح ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں حکومت آئین کے مطابق چلے۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر کوئی یہ کہے کہ ڈیم میں بنانے جارہا ہوں تو میں صرف اتنی ہی گزارش کروں گا کہ نواز شریف نے جو ڈیموں کیلئے کام کیا پانچ برسوں میں اس کو بھی ضرور دیکھ لیں، یہ صرف سستی شہرت سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج حکومت کسی اور کے پاس ہے، ریکارڈ نکال کر دیکھ لیں، بھاشا ڈیم پر کس نے کام کیا، کتنے پیسے خرچ کئے، ڈیم ایک دن میں نہیں بنتے، ہم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کو نیشنل واٹر پالیسی دی، جو ڈیم بنانے کی بنیاد تھی، بھاشا ڈیم کر سو ارب سے زیادہ خرچ کیا گیا، بھاشا ڈیم پر پیسہ کا مسئلہ نہیں ہے، پیسہ مل جاتا ہے، پاکستان کے عوام دیں گے، نیت ٹھیک ہونی چاہیے، اگر نیت سستی شہرت حاصل کرنے کی ہے تو سستی شہرت ہی مل پائے گی۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved