Sep 24, 2018 12:06 pm
views : 584
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Balochistan Assembly Session
کوئٹہ، بلوچستان اسمبلی کا عدالت کے فیصلے کی روشنی میں پی ایس ڈی پی کی اسکیموں کا اسرنو جائزہ لینے فیصلہ
بلوچستان اسمبلی نے عدالت کے فیصلے کی روشنی میں پی ایس ڈی پی کی اسکیموں کا اسرنو جائزہ لینے فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت ہوا ۔اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے پی ایس ڈی پی میں بے قاعدگیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پی ایس ڈی پی کی تحقیقات کی جائیں جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامی فیصلے کئے ہیں اور کئی ذمہ داروں کو ہٹایا ہے،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ایس ڈی پی کی اسکیموں کا اسرنو جائزہ لیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں نشاندہی ہوئی ہے کہ 70 سے 80 فیصد کام ہونے کے بعد اسکیموں کو نکال دیا گیا۔فیصلہ بڑا حیران کن تھا،مزید کئی اور اسکیموں کی نشاندہی بھی ہوئی ہے، ابھی بھی رپورٹ پر کام کرنا باقی ہے جس کیلئے کابینہ حتمی اجلاس کرے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں ماہ کی 26 تاریخ کو ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ایس ڈی پی پر کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی، حتمی رپورٹ موصول ہونے پر صورتحال واضح ہوجائے گی، کابینہ کے اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ایس ڈی پی میں 1500 اسکیموں میں بے قاعدگیوں کی نشاہدہی کی ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔ بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس پیر 25 اکتوبر تک ملتوی کردیا ہے۔