Sep 24, 2018 12:21 pm
views : 417
Location : Different Place
Islamabad- Anti polio drive begins across country today.
اسلام آباد :انسداد پولیو مہم آج سے ملک بھر میں شروع ہورہی ہے
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے، مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 66 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنانے کے لیے تقریباََ 25 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
پولیوٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں اور دوسرے عوامی مقامات پربھی موجود ہوں گی۔ پولیو ٹیموں کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔آزاد جموں وکشمیر میں بھی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی اس دوران 5 سال سے کم عمر کے 7 لاکھ گیارہ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔