واشنگٹن:بھارت خیالی راگ چھوڑ کر حقیقت کی دنیا میں آئے، وزیرِ خارجہ
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے خطے کی ترقی کے لیے بھارت سے مذاکرات کی کوشش کی، دیکھنا ہوگا امن کی بات کون کر رہا ہے اور کون فرار کے راستے پر ہے۔امریکا جو کہتا ہے کہے ہم سنیں گے لیکن امریکا کے پابند نہیں
انھوں نے کہا بھارت نے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھی، لیکن پھر اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی صورتِ حال پیدا کی گئی، بھارتی رویہ سفارتی آداب کے منافی ہے، بھارت انسانیت کا ماحول بہتر کرنے سے کترا رہا ہے۔ اکتوبر میں سعودی عرب اور یو اے ای حکام انویسٹمنٹ کا جائزہ لینے پاکستان آئیں گے، ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات پاکستان کی پالیسی ہے۔
شاہ محمود نے بھارت کی طرف امریکی جھکاؤ پر کہا کہ امریکا خطے میں بھارت کو اسٹریٹیجک پارٹنر بنانے کی خواہش رکھتا ہے، جب کہ اسے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات میں فائدہ ہوا، ہمیں امریکا سے تعلقات کو مینیج کرنا ہے، بھارت گھبراتا ہے، ہم نہیں گھبرائیں گے۔