کراچی: اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، وزیر بلدیات سعید غنی
کراچی میں وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت سیکرٹری بلدیات کے دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں محکمہ بلدیات کے زیر انتظام تمام اداروں کے سربراہان جن میں ڈی جی ایس بی سی اے۔ ڈی جی کے ڈی اے۔ ڈی جی ایچ ڈی اے۔ ایم ڈی اے۔ ایل ڈی اے۔ ایس ڈی اے سمیت دیگر اداروں کےسربراہان موجود تھے، اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی نےکہا کہ اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جاۓ،وقت کی پابندی نہ کرنے پر کوئی رعایت نہیں برتی جاۓ گی۔
انھوں نے کہنا کہ اداروں میں زائد ملازمین اور خالی اسامیوں کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے،جن افسران کے پاس ایک سے زائد چارج ہیں اس کی مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کی جاۓ۔محکمے کی تمام سرکاری گاڑیوں کی رپورٹ تیار کی جاۓ۔واٹر کمیشن کی ہدایات پر من و عمن عمل کیا جاۓ۔