Sep 24, 2018 04:04 pm
views : 418
Location : Different places
Dera Bugti- Rally Against Indian Army Chief
ڈیرہ بگٹی،قبائلیوں کا بھارتی آرمی چیف کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی
ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں جمہوری وطن پارٹی کے زیراہتمام بھارتی آرمی چیف کے بیان کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مقامی افراد کی جانب سے بگٹی کالونی سے پیٹرول پمپ چوک تک ریلی نکالی گئی،ریلی میں قبائلی عمائدین جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں سمیت عوام کی کثیرتعداد شریک ہوئی،ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ بھارتی آرمی چیف اور نریندر مودی کے پتلے بھی نذر آتش کئے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمہوری وطن پاڑتی کے رہنما حکیم بگٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف بگٹی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،پاکستان کی طرف میلی آنکھوں سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے،بھارت نے جنگ مسلط کی تو بگٹی قوم ملک کے سرحدوں پر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔