لاہور،عدالت جب بلائے گی حاضر ہوں گے،شاہد خاقان عباسی
نواز شریف کے متنازع انٹرویو کے خلاف کیس میں ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کو طلب کرلیا جبکہ انٹرویو لینے والے صحافی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نواز شریف اور سرل المیڈا پیش نہ ہوئے،ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج معمول کی سماعت ہوئی 8 اکتوبر کو ہم دوبارہ پیش ہوں گے،نواز شریف بھی پیش ہوں گے جبکہ سرل المیڈا کو بھی نوٹس دیا گیا ہے۔