Sep 24, 2018 04:13 pm
views : 424
Location : lahore High Court
Lahore- Former PM Nawaz Sharif on October 8 demanded personal status
لاہور:بغاوت کی کارروائی، سابق وزیراعظم نواز شریف 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ نواز شریف پیش نہ ہوئے۔
وکیل نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ نے نواز شریف کی عدم پیشی سے متعلق بتایا کہ ان کی اہلیہ کے انتقال کے بعد لوگ افسوس کے لیے آرہے ہیں اس لیے چالیسویں کے بعد کی تاریخ رکھنے کی استدعا ہے۔اس موقع پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ مقدمے کو 8 اکتوبر کو سن لیتے ہیں، نواز شریف آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
عدالت نے صحافی سرل المیڈا کے پیش نہ ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر کے لیے ملتوی کردی۔