سلام آباد،آنے والے ریاستی انتخابات کے لیے مودی اینٹی پاکستان ماحول بنانا چاہتا ہے،بابر اعوان
بابر اعوان ایڈووکیٹ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرانا ہوگا، نواز دور حکومت میں مودی کو پاکستان میں بہت سہولتیں تھیں، پہلی دفعہ وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعے بھارت کو جواب دیا، پہلی دفعہ بھارت کو پاکستان سے اس قسم کا جواب دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ مودی کے لیے راہول گاندھی نے کہا کہ’’ہمارا وزیراعظم چور ہے‘‘، مودی کی چوری کے بارے میں سابق فرانسیسی صدر نے بھی گواہی دی۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر سے پاکستان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر سے پیچھے ہرگز نہیں ہٹیں گے،آنے والے ریاستی انتخابات کے لیے مودی اینٹی پاکستان ماحول بنانا چاہتا ہے، مودی کو سخت ناکامی ہوگی، پاکستان ذمےدار ایٹمی قوت ہے۔