Sep 24, 2018 06:17 pm
views : 411
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 315 پوائنٹس کژ غیر معمولی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (24 ستمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 315 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 41004 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 352کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 83کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 242 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔