کراچی، کسٹم نے پانچ کروڑ چوسنٹھ لاکھ روپے کی چھالیہ، گٹکا اور سگریٹ قبضے میں لے لیں، افتخار رندھاوا
کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر افتخار رندھاوا کا کہنا ہے کہ کسٹم کی جانب سے گٹکا، چھالیہ اور سگریٹ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر افتخار رندھاوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں گٹکا اور چھالیہ کی اسمگلنگ کے مختلف ذرائع پر کارروائی کرکے روک تھام پر کام کیا گیا ہے، تاہم اب اسمگلرز نے کسٹم اور دیگر ایجنسیوں سے چھپا کر اسمگلنگ ریلوے کے ذریعے شروع کردی ہے لیکن اس ضمن میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کے ذریعے اسمگلنگ کو بھی ناکام بنادیا۔
افتخار رندھاوا کا مزیدکہنا تھا کہ کسٹم کی جانب سے ایک ہفتے میں مختلف ٹرینوں پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ کرورڈ چوسنٹھ لاکھ روپے کی چھالیہ، گٹکا اور سگریٹ قبضے میں لیا گیا ہے۔