Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 24, 2018 07:53 pm views : 515

Location : National Assembly

Islamabad- Opposition Leader Shahbaz Sharif views in NA
  • Urdu

سلام آباد، عوام پرمنی بجٹ کی صورت میں منی مہنگائی کا بم گرایا گیا، شہبازشریف

قومی اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ برسوں عوام کی غربت کا رونا رویا گیا اور آج عوام پر منی بجٹ کا بم گرایا گیا۔
پارلیمنٹ میں ضمنی بجٹ پر بحث کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی قیادت نے انتخابات سے قبل کہا تھا کہ ان کے پاس بہترین ٹیم موجود ہے جو عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کردیں گے اور اپنی مراعات کو بھی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔ عوام کو سبز باغ دکھائے گئے، تبدیلی کے نعرے لگائے گئے، پروٹوکول نہ لینے اور سادگی کی دھول آنکھوں میں جھونکی گئی لیکن آج ذاتی دوست اور امپورٹڈ ایڈوائزر ہر جگہ نظر آرہے ہیں، حکمرانوں کے دوستوں کو بڑے بڑے عہدوں سے نوازا جارہا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ برسوں عوام کی غربت کا رونا رویا گیا اور آج عوام پر منی بجٹ کی صورت منی مہنگائی کا بم گرادیا گیا، منی بجٹ میں 183 ارب کے نئے ٹیکس لائے گئے ہیں، متوسط طبقے کے لیے گیس کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، گیس کی قیمت بڑھا کرکسان پر بوجھ ڈالا گیا جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، اور گیس کی قیمت میں 57 فیصد اضافے سے بجلی کی قیمت بھی بڑھے گی۔ اسد عمر ایک پڑھے لکھے وزیرخزانہ ہیں ان سے توقع نہیں تھی کہ وہ ایسا عوام دشمن بجٹ لائیں گے۔ آپ اشرافیہ کے لیے قیمتیں بڑھادیں کوئی اختلاف نہیں کرے گا لیکن غریب عوام پر ٹیکس بڑھانا ان کے بچوں پر ظلم کی بات ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پوری قوم کو علم ہے کہ یہ حکومت ووٹوں کے ذریعہ نہیں آئی، موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی کمیٹی قائم کرنے کے فیصلے کی تحسین کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ خصوصی کمیٹی بروقت اپنا کام مکمل کر کے ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی اور انتخابی نتائج کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنےلائے جائیں گے۔ ہم یہاں 2018 کے عام انتخابات کے نتائج کو دوام بخشنے کے لئے نہیں آئے بلکہ ہم جمہوریت کے فروغ و استحکام کے لیئے ایوان میں آئے۔

Recent News

PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved