جعفرآباد،ایکسائز پولیس کی کارروائی ، بھاری مقدار میں اعلیٰ معیار کی چرس برآمد
جعفرآباد میں بھاری مقدار میں اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرلی گئی۔ ایکسائز پولیس نے
دوران چیکنگ ٹریکٹرٹرالی سے 48کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔
جعفرآباد میں ایکسائز پولیس نے دوران چیکنگ کوئٹہ سے اندرون سندھ ٹریکٹرکے
ذریعے چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم ہزارخان بروہی کوچرس سمیت
گرفتار کرلیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر حبیب
اللہ جمالی نے انسپکٹر جاوید بلوچ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ
خفیہ اطلاع ملنے پرایکسائزپولیس نے ڈیرہ اللہ یار میں ناکہ لگارکھا تھا،
ملزم ہزار خان بروہی جوکہ اوستہ محمد کارہائشی ہے کوئٹہ سےاعلیٰ معیار کی
چرس اندرون سندھ منتقل کررہا ہے جس پرانسپکٹرجاوید بلوچ نے ٹریکٹرٹرالی کے
فرش سے چرس کے پیکٹ برآمد کرلئے اور ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔
چرس کاوزن اڑتالیس کلوگرام ہے اور عالمی منڈی میں کروڑوں کی مالیت بتائی جاتی ہے۔
انکاکہناتھا کہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسری بڑی کارروائی ہے جس میں پہلے بھی
27 کلواعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی گئی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعفرآباد
ایکسائز پولیس کے جوان نڈر ہیں اور اسمگلروں کے خلاف سیسہ پلائی
دیوار بن کر ہمیشہ کیلئے اسمگلنگ کاخاتمہ کریں گے اوراسمگلروں کے خلاف
انکی کاروائیاں جاری رہیں گی۔