Sep 24, 2018 09:51 pm
views : 488
Location : Domestic Place
Lahore- Punjab IGP for increasing challan fee to improve traffic system
لاہور، بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل چلانے والوں کی شامت آگئی
پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل چلانے کیلئے ہیلمٹ لازمی پہننے کے
فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے ٹریفک پولیس متحرک ہوگئی۔ لاہور کی مختلف
شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے چالان کاٹنے میں
تیزی آگئی جس کی وجہ سے عوام سخت اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔
موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی پاداش میں ایک ہزار روپے
کا چالان کاٹا جارہا ہے جو کہ عوام کی جیبوں پر بھاری بھرکم بوجھ سے کم
نہیں۔
ایک شہری سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت نے عوام کے مسائل کو دگنا
کردیا ہے، ہیلمٹ نہ پہننے کا چالان ایک ہزار روپے لازمی قرار دیا گیا ہے،
اس فیصلے سے غریب تو ویسے ہی مرجائے گا، ہیلمٹ 12 یا 13 سو روپے سے کم کا
نہیں مل رہا، کوئی ہیلمٹ بھی لینے جارہا ہے تو ٹریفک پولیس اہلکار اسے روک
کر پہلے ایک ہزار کا چالان کاٹ کر دیں گے پھر بعد میں وہ 12 یا 13 سو روپے
کا ہیلمٹ لے گا۔ اس طرح پچیس سو روپے مزدوروں کے ایک ہفتے کی دہاڑی ضائع
ہورہی ہے۔ اب ہم انصاف کیلئے کس کے در پر جائیں۔ اس سے اچھا تو چور حکمران
تھے کھارہے تھے لیکن کم از کم غریب عوام کو جینے تو دے رہے تھے۔ یہ حکومت
کو سراسر چھری پھیرتی جارہی ہے۔ حکومت نے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے۔