Sep 25, 2018 01:03 pm
views : 443
Location : Sindh Assembly
Karachi-Provincial Minister Saeed Ghani Media Talk
کراچی،خان صاحب کراچی کوصاف کرنا چاہتے ہیں توان کوویلکم کہتے ہیں،وزیر بلدیات سندھ
پاکستان پیپلزپارٹی کے ررہنما اور سندھ کے وزیر بلدیا ت سعید غنی کا کہنا ہے کہ تھرپارکر ریگستان ہے وہاں سے پہلی بار لوگ نہیں جا رہے یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں لائیواسٹاک کے علاوہ انہیں دیگر متبادل ذرائع آمدنی بھی فراہم کیا جائے،تھر کول کا منصوبہ وہاں کے لوگوں کی زندگی بدل دے گا۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ بھینسیں بک سکتی ہیں شیرو نہیں،شیروبڑا خوش نصیب ہے اس کو بیڈروم تک بھی رسائی ہے۔
وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ صفائی کرنا کان صاحب کو کام نہیں ہے تاہم خان صاحب کراچی کوصاف کرنا چاہتے ہیں توان کوویلکم کہتے ہیں۔