فیروزوالہ،بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری
بھارت کی جانب سے آبی جاحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بھارت نے اپنی جارحیت دکھاتے ہوئے اپنے روایتی انداز میں دریاؤں میں پانی چھوڑنا شروع کر دیا ہے توی نالہ میں چھوڑا جانیوالا پانی سیالکوٹ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پہنچ چکا ہے فلڈ واچنگ انتظامیہ کے مطابق ہیڈ مرالہ کے 50 سے زائد در ہیں جن میں سے ابھی 15 در کھولے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف نارووال کے مقام پر 70 سے 80 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ دریائے راوی میں پہنچ چکا ہے جو آج شام تک راوی سائیفن کے مقام پر پہنچ جائیگا۔
فلڈ واچنگ انتظامیہ کے مطابق راوی پر بہت بڑا ریلہ آج شام تک پہنچ جاۓ گا اور یہاں پر فلڈ واچنگ انتظامیہ کی طرف سے الرٹ تھرڈ جاری کر دیا گیا ہے،ہنگامی صورتحال کے باوجود دریائے راوی کے کناروں پر واقع تمام آبادیاں اور گاؤں جوں کے توں ہی رہائش پذیر ہیں۔
سیلاب کے سبب جمال ٹاون ، فیروزوالہ ، فیروزوالہ گاوں و دیگر کئی گاوں پچھلے چند سال سے ڈوب جاتے تھے جبکہ اس بار فلڈ واچنگ انتظامیہ کی طرف سے ابھی سے ہی نالہ بھیڑ پر ایمرجنسی کیمپ نافذ کر دیا گیا ہے اور سیلابی حالات کے پیش نظر نالہ بھیڑ کے دونوں اطراف احتیاطی بند کی صورت میں مضبوط دیوار بھی بنادی گئی ہے تا کہ سیلابی صورت میں آبادیوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھا جا سکے۔