لورا لائی،ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
لورا لائی میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈئیر ندیم سہیل تھے۔
ایف سی بلوچستان کے سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈئیر ندیم سہیل نے اچھی کارکردگی کرنے والے ریگروٹس میں انعامات تقسیم کئے جبکہ پریڈ نے مہمان خصوصی کو سلامی دی ۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے ایف سی بلوچستان کے سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈئیر ندیم سہیل کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا،صوبے کی سیکورٹی کے لیے ایف سی بلوچستان کا کردار انتہائی اہم ہےـ، آج آپ پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہو گئی ہے مجھے امید ہے آپ لوگ اپنے ملک کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ، پاس آوٹ ریگروٹس ملک کے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔
برگیڈئیر ندیم سہیل کا کہنا تھا کہ فرنٹیر کور بلوچستان افغانستان کی طویل سرحد کی نگہبان اور اسلحہ منشیات کی روک تھام اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے اہم کردار کر رہی ہے،بلوچستان میں پہلے امن وامان کی حالت انتہائی خراب تھی لیکن ایف کی کوشش اور قربانیوں کی وجہ سے آج بلوچستان میں امن و امان میں بہتری آئی ہے ۔