Sep 25, 2018 03:57 pm
views : 423
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Musharraf to be provided security on his return to Pakistan
اسلام آباد،سپریم کورٹ آف پاکستان نے چک شہزادمیں سابق صدر پرویزمشرف کافارم ہاؤس کھولنے کاحکم دےدیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے چک شہزادمیں سابق صدر پرویزمشرف کافارم ہاؤس کھولنے کاحکم دےدیا ۔
سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سیکیورٹی، علاج اور رہائش کے مسائل ہیں۔
چیف جسٹس نے پرویز مشرف کی واپسی کے لیے تمام شرائط تسلیم کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کو واپسی کے لیے جویقین دہانیاں چاہئیں ہم دیں گے
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے این آر او کیس کی سماعت کی ،عدالت نے چک شہزاد میں سابق صدر پرویز مشرف کا فارم ہاؤس کھولنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مشرف پاکستان میں کہیں بھی اتریں،رینجرزکی سیکیورٹی مہیاکی جائے،سابق صدرپاکستان میں اپنی مرضی کے ڈاکٹرسے علاج کراسکتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پرویزمشرف کے آنے سے پہلے گھرکی صفائی ستھرائی کی جائےگی،نعیم بخاری مشرف کے فارم ہاؤس کی صفائی ستھرائی کاجائزہ لیں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا،پرویزمشرف واپسی کیلئے جوانتظامات چاہتے ہیں وہ کرکے دیں گے۔