اسلام آباد، کراچی پولیس مقابلے میں بچی کی ہلاکت پر ازخودنوٹس کی سماعت
سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ ماہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 10 سالہ بچی امل عمر کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی سماعت کے دوران پولیس ٹریننگ اور قواعد میں ضروری ترامیم، پرائیویٹ ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج اور واقعے کے ذمہ داران کے تعین کےلئے ایک کمیٹی قائم کردیاور نجی ہسپتال کے مالک کو جمعرات کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے کراچی پولیس مقابلے میں بچی کی ہلاکت پر ازخودنوٹس کی سماعت کی،بچی کے والدین اورنیشنل میڈیکل سینٹرکامنتظم عدالت میں پیش ہوا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امل کی والدہ کا کہنا تھا کہ سہرمی کورٹ نے ایک کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے جس میں تجویز دی جائےگی اور پولیس صحت اور دیگر محکموں کے حوالے سے قانون بنے اور اس پر عمل ہو۔