Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 25, 2018 04:33 pm views : 486

Location : National Assembly

Islamabad- Information Minister Fawad Chaudhary Adresess
  • Urdu

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) نے آنے والی نسلوں کو مقروض کردیا ہے، فواد چوہدری

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین  کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) نے آنے والی نسلوں کو مقروض کردیا ہے اور ملک کی معاشی حالت کے سب سے بڑے مجرم سابق وزیر خزانہ  اسحاق ڈار ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خصوصی جہاز پر ایک مجرم اسحاق ڈار لندن چلا گیا اور واپس نہیں آیا، 5 سال ارسطو حکومت کرتے رہے اور بیرونی قرضہ 28 ہزار روپے تک جاپہنچا، آج چند لوگ ارب پتی ہوگئے اور ایون فیلڈ میں رہتے ہی، قرضوں کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں، ریڈیو پاکستان میں 700 کنٹریکٹ ملازمین پر ہیں لیکن دینے کو تنخواہیں نہیں۔کیا اس ملک کو ہمیں ایسے ہی چلانا ہے جیسے سابقہ تجربہ کار حکومت چلاتی رہی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت میں آکر وہی کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا تھا، نواز شریف نے ائرپورٹ اور موٹر ویز کا اعلان ایسے کیا جیسے گلے کی گولیاں بانٹی جاتی ہیں،گزشتہ پانچ سال کے دوران شہباز شریف نے گیارہ ہزار ارب روپے خرچ کیے، مہنگے قرضے لے کر کھلونے بنائے گئے، میٹروز تو بنائی گئیں لیکن اب حکومت پنجاب کو ان بسوں کو چلانے کے لئے 8 ارب روپے سالانہ چاہئیں، میٹرو ٹرین چلانے کیلئے ہر سال 20 ارب روپے درکار ہیں۔ سارک کانفرنس کے لئے لئے 98 کروڑ میں 33 گاڑیاں خریدی گئیں، جس کے لئے گاڑیاں خریدی گئیں وہ کانفرنس بھی نہیں ہوئی اور ان ہی گاڑیوں کی دیکھ بھال پر 33 کروڑ خرچ کردیئے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں خسارہ 5 گنا بڑھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں کیا، میثاق معیشت کی تجویز بہت اچھی ہے لیکن ان تجویز دینے والوں کی طرف داری ختم ہونی چاہیے، جس انقلاب کا وعدہ ہم نے پاکستان کے لوگوں سے کیا وہ پورا کیا، ہمیں کہا جا رہا ہے کہ وفاقی وزیروں کو کام کا تجربہ نہیں ہے، سابقہ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا موازنہ ہماری ایک ماہ کی کارکردگی سے کرلیا جائے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی صرف تنقید نہ کرے، بحران کا حل بھی بتائے، کیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دار نئی حکومت ہے، اپوزیشن لیڈر ہی ذمہ داروں کا تعین کر دیں۔

Recent News

PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved