Sep 25, 2018 04:40 pm
views : 397
Location : National Assembly
Islamabad- Khurshid Shah Adresess
اسلام آباد، حکومت سے ملتمس ہوں کہ وہ ایوان کو اہمیت دے، خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر بحث کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ منی بجٹ پر بحث کا آج دوسرا دن ہے، کم از کم وزیر اعظم عمران خان اور تمام وزراء کو اس اہم اجلاس میں شریک ہونا لازمی تھا لیکن وہ اس مقدس ایوان میں موجود نہیں ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آنے سے قبل یہ کہا جاتا تھا کہ وزیر اعظم ایوان میں نہیںآتے لیکن آج بھی صورتحال جوں کی توں ہے تاہم میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ بطور قائد حزب اختلاف ایوان میں موجود رہوں، مجھے امید ہے کہ موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی ہمیشہ ایوان میں موجود ہوں گے۔
خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں حکومت سے ملتمس ہوں کہ وہ ایوان کو اہمیت دے، مجھے اس امر کا بھی ادراک ہے کہ نئی پارلیمانی کثرت ہورہی ہے۔