کراچی، حکومت نے منی بجٹ نہیں، منی ڈرامہ پیش کیا ہے،آصف زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں بلکہ منی ڈرامہ پیش کیا ہے۔
کراچی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر صحافی نےسابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں ایسا ہی ہوگا۔
صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ حکومت نے منی بجٹ پیش کیا، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں، منی ڈرامہ پیش کیا ہے