Sep 25, 2018 05:30 pm
views : 464
Location : Dow Medical University
Karachi- Advisor to CM Murtaza Wahab visits Dow Medical University
کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب کا ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائریکٹر نے مشیر قانون کو یونیورسٹی کے مختلف محکموں کا معائنہ کرایا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آج کے دورے کا مقصد سندھ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں کی جانے والی کاوش کو سراہنا ہے ، ڈاکٹرزبہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسٹیٹ آف دی آرٹ مفت فراہم کی جارہی ہے جوحادثات کا شکار ہونے والوں کو دوبارہ معاشرے کا حصہ بنانے میں معاون وممدو ثابت ہوگی، اس ضمن میں والدین کو بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ یہ خصوصی علاج ہوگا، جس کیلئے اسی ہسپتال کے مریضوں کو رکھا گیا ہے۔ان سروسز کو مزید ہسپتالوں میں کھولنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ مزید 30 سے 31 ٹراما سینٹرز کا جلد افتتاح کیا جائے گا، صحت کے شعبے میں جو کارنامے صوبائی حکومت کی جانب سے انجام دئیے جارہے ہیں اس کا پرچار ناگزیر ہے