Sep 25, 2018 05:38 pm
views : 322
Location : Ministry of National Health
Islamabad- President visits Ministry of National Health
اسلام آباد، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت قومی صحت کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پروفاقی وزیر اور سیکریٹری وزارت قومی صحت کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس ضمن میں تمام ادراوں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ خوراک اور صحت کے معاملات میں عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔خوارک کی کمی کے باعث ہمارے بچوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ہمیں بچوں کے دیئے جانے والے حفاظتی ٹیکوں کو سو فیصد یقینی بنانا ہو گا،صحت کی انشورنس/کوریج کے ذریعے غریب کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔
صدر مملکت نے وفاقی وزارت صحت کو صوبوں کے ساتھ صحت کے معاملات میں تعاون بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔