Sep 25, 2018 05:53 pm
views : 426
Location : Rangers Headquarters
Karachi- Pakistan Rangers Sindh Action
کراچی، رینجرز نے ڈکیت واسٹریٹ کرائم کے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا
پاکستان رینجرز (سندھ) نے سہراب گوٹھ کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان علی محمد، ریحان عرف ٹونا، سجاد اور محمد ارشد عرف شانا پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، ایوب گوٹھ، سچل گوٹھ، لاسی گوٹھ، جونیجو کالونی، سکندر گوٹھ، فقیرہ گوٹھ، اجمیر ٹاور، پیراڈائز چوک، علی ٹاؤن، پنجاب بس اڈا، سفاری پارک کے علاقوں اور لیاقت آباد میں شہریوں کو لوٹنے اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا ملزمان کو میٹروول نمبر 3 گلشن اقبال ٹاؤن میں ناگوری ملک شاپ پر 7 ستمبر کو ہونے والی ڈکیتی کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جس میں محمد ارشد عرف شانا کو واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ چاروں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔