Sep 25, 2018 06:09 pm
views : 349
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافے کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں محض 31 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (25ستمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی اضافے کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس محض 31 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 41036 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 338کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 122 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 191کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔