Sep 25, 2018 06:38 pm
views : 306
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Balochistan Assembly Session
کوئٹہ، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، تربت میں گیس سلینڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ کی زیر صدارت چالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تربت میں گیس سیلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔
اسمبلی اجلاس میں امن وامان سے متعلق تحریک التواء پر بحث کی گئی۔محرک تحریک التواء نصراللہ زیرےنے کہا کہ ناقص داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کے باعث امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے۔گڈ اور بیڈ دہشت گرد کی پالیسی کو ختم کرنا ہوگا۔ واقعات کے خلاف احتجاج کرنے والے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جسے واپس لیا جائے۔
رکن عوامی نیشنل پارٹی اصغر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال سے پاکستان کا ایک گھر بھی محفوظ نہیں۔ غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی جنگ کو ملک پر مسلط کیا گیا۔ہماری سرزمین پر ایران اور سعودی عرب کی جنگ لڑی جارہی ہے۔ قومی ایکشن پلان پر عمل کرنے کےلئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ چین اور امریکہ کی جنگ میں بے گناہ بلوچ اور پشتون مارا جاتا ہے۔
مشیر برائے کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور مستونگ سمیت دیگر مقامات پر ہونے والے سانحات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ کوئی ایسا دن نہیں جس میں ہمارے کسی بے گناہ شخص کو شہید نہیں کیا گیا ہو۔ قیام امن کےلیے سب کو متحد ہوکر سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔