اسلام آباد، موجودہ کمیٹی ایک ہاؤس کمیٹی ہے پارلیمانی کمیٹی نہیں ہے، رضا ربانی
سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے
میں ناکام رہا، سینیٹرز کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے
سینیٹ کی کمیٹی آف دی ہول تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا لیکن پارلیمانی
کمیٹی پر اکتفا کرلیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ دونوں
ہاؤسز پر مشتمل ہوتی ہے، جب وہ کسی ایک ہاؤس پر مشتمل ہو تو وہ ہاؤس کمیٹی
ہوتی ہے وہ پارلیمانی کمیٹی نہیں ہوتی لہٰذا جو موجودہ کمیٹی جو اس وقت
تشکیل دی گئی ہے وہ ایک ہاؤس کمیٹی ہے وہ پارلیمانی کمیٹی نہیں ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ میری
پورے سیاسی کیرئیر میں یہ کوشش رہی کہ پارلیمان کے دونوں ہاؤسز کے درمیان
کبھی تصادم نہ ہو لیکن مجھے نہایت افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑرہی ہے کہ
قومی اسمبلی نے اپنے پہلے اجلاس میں پارلیمان کی یونٹی اور سپرمیسی کو
دھچکا لگایا اور اس پر ظلم یہ کہ فاضل وزیر نے وضاحت کے طور پر کہہ دیا کہ
سینیٹ کو اس لئے شامل نہیں کیا جارہا کیونکہ سینیٹ کا ان انتخابات سے تعلق
نہیں ہے۔