اسلام آباد، سی پیک کا دنیا میں پرچار کیا جارہا ہے ،گوادر میں بجلی نہیں، سینیٹر رحمان ملک
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رحمن ملک کا کہنا ہے کہ سی
پیک کا دنیا میں پرچار کیا جارہا ہے لیکن گوادر میں بجلی نہیں ہے، ایران پر
انحصار کیا جاتا ہے، منصوبہ ساز کس طرح منصوبہ بندی کرلیتے ہیں۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک کا مزید کہنا تھا کہ بڑے
وثوق کے ساتھ میں یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ ونڈ سے بجلی بنانے کی صلاحیت
سندھ کے پاس تمام صوبوں سے زیادہ ہے اور میں یہ ثابت بھی کرسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں سینیٹ میں احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں کہ سندھ سے
سرمایہ کار چلے گئے، سندھ کے ساتھ زیادتی کیوں ہوئی، سینیٹ اس معاملے پر
توجہ دے ۔