اسلام آباد، کوشش کریں گے کہ فرقہ وارانہ تعصبات کو ختم کیا جاسکے، وفاقی وزیر مذہبی امور
پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’ وحدت امت کانفرنس‘‘ اسلام آباد میں
منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور سعودی
عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ پاکستان
علماء کونسل اور دیگری سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین، وفاقی وزراء اور
غیر ملکی سفراء کانفرنس میں شریک تھے۔
کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء
کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔
عالم اسلام کی وحدت اور اتحاد کے مرکز ارض الحرمین الشریفین سعودی عرب کے
88 ویں قومی دن کی مناسبت سے پاکستان سعودی عرب تعلقات اور عالم اسلام کے
احوال پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق
قادری کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات ہمارے روح اور ایمان کا حصہ ہیں۔ عمران
خان نے سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان
سعودی عرب کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ اس سال سعودی حکومت نے حجاج کی خدمت کی
ہے اس کیلئے ممنون ہیں۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ فرقہ وارانہ تعصبات کو ختم کیا
جاسکے، علماء مشائخ کے ذریعے تمام تر اختلافات کو ختم کروائیں گے۔