Sep 26, 2018 11:15 am
views : 322
Location : Different places
NewYork-Mahmood qureshi meets President Trump and Mike pompeo
نیویارک: پاکستانی وزیرخارجہ کی امریکی صدرسے غیررسمی ملاقات، تعلقات کی ازسرنو بحالی پر اتفاق
شاہ محمود قریشی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ رات جنرل اسمبلی اجلاس کے استقبالیے میں مختصر ملاقات ہوئی. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق ملاقات میں صدر ٹرمپ سے پاک امریکا تعلقات پربات چیت کاموقع ملا.
وزیرخارجہ نے صدرٹرمپ کو یہ پیغام پہنچایا کہ پاکستان دیرینہ تعلقات کا ازسرنوآغاز چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔
شاہ محمودقریشی کے مطابق ان کی فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ اورامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی، شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کارویہ انتہائی مثبت تھا، امریکی صدرنےعمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا