لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا رات گئے سروسز اسپتال کا دورہ
گزشتہ رات وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رات گئے بغیر پروٹوکول سروسز اسپتال کا اچانک دورہ کیا ، جہاں انھوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔وزیر اعلی کی آمد پر اسپتال انتظامیہ لا علم رہی ۔سردار عثمان بزدار نے مریضوں سے اسپتال میں مہیا کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔جس پر مریضوں نے طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار۔وزیر اعلی مختلف وارڈز میں گئے اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔اسپتالوں میں مفت ادویات مریضوں کا حق ہے اور ہماری حکومت یہ حق ہر قیمت پر دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور نرسز مریضوں کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آئیں ۔ایک میٹھا بول آدھی بیماری دور کر دیتا ہے ،نئے پاکستان میں ہسپتال بھی صحیح معنوں میں شفاخانے بنیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بھائیوں کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں ۔