Sep 26, 2018 12:32 pm
views : 396
Location : Balochistan Assembly
Quetta- MPA Dinesh Kumar Against Indian Army Chief
کوئٹہ،اراکین بلوچستان اسمبلی کی بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت
بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن دنیش کمار کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی گیدڑ بھبکی سے زیادہ کچھ نہیں،بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ہم وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،بھارت نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو سب سے پہلے اقلیتیں ملک کا دفاع کریں گی،بھارتی دہشت گردی کلبھوشن کی شکل میں دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر اقلیتی رکن صوبائی اسلمبلی دنیش کمار کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان گیدڑ بھبکی سے زیادہ نہیں ہے،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
دنیش کمار کا کہنا تھا کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو اس کا وہ حال کرینگے کہ دنیا بھول جائے گی کہ بھارت بھی کوئی ملک تھا۔
نوابزادہ گہرام بگٹی کا کہنا تھا کہ مادر وطن کےدفاع کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھاتو بھرپور جواب دیا جائے گا۔