راولپنڈی: قطری شاہی خاندان کی نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں برآمد
قطری سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیاں قطر کے شاہی خاندان کی ملکیت ہیں۔ کسٹم حکام کہتے ہیں کاغذات ملنے تک گاڑیوں کو کلیئر نہیں کیا جائیگا۔روات میں سیف الرحمٰن کی ریڈ کو کمپنی کے گودام پر چھاپہ رات گئے مارا گیا جس میں 20 بڑی بڑی چمچماتی گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔
قطری سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیاں شاہی خاندان کی ملکیت ہیں تاہم کسٹم حکام کو دستاویزات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔کسٹم عملے نے تمام گاڑیاں وئیر ہاؤس میں ہی سیل کر دی ہیں۔ قطری سفارتخانے کو کاغذات فراہم کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، کسٹم حکام کے مطابق کاغذات ملنے تک گاڑیاں کلئیر نہیں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق یہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تلور کے شکار میں استعمال ہوتی تھیں، یہیں سے متعدد گاڑیاں چولستان منتقل کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔