کراچی:نئی حکومت نیٹ پریکٹکس کر رہی ہے ۔ شرجیل میمن
احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کرپشن ریفرنس پر سماعت ہوئی ،سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کوجیل سے بکتر بند گاڑی پر عدالت پہنچایا گیا، اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہانئی حکومت نیٹ پریکٹکس کر رہی ہے ۔مگر ہم نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔سندھ حکومت نے ہمیشہ روزگار فراہم کیا اس بار بھی کریگی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں ہے نواز شریف کو صرف دو ماہ جیل میں رکھا گیا اس کے بعد اس کی اپیل منظور ہوگئی،اور دوسرے طرف ہم ہیں کے ایک سال سے جیل میں قید ہیں۔ شرجیل انعام کا مزید کہنا تھا کہ میں اندازوں پر بات نہیں کرتا, میں ڈیم کیلئے صرف دعائیں دے سکتا ہوں، سندھ صرف کالا باغ ڈیم کا مخالف ہے