Sep 26, 2018 03:05 pm
views : 333
Location : Accountability Courts
Islamabad-Former PM Yosuf Raza Gilani presented in the Accountability court
اسلام آباد:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت میں پیش
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے حکم پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس اختیارات کے ناجائز استعمال پر دائر کیا جس میں وزارت اطلاعات کے سابق ملازم فاروق، سلیم، حسن، حنیف، انعام اور ریاض کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔
پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں پہلی دفعہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، پہلے بھی آتا رہا ہوں اور 5 سال جیل بھی کاٹ چکا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں میں 4 وزراء اعظم پیش ہورہے ہیں، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف بھی عدالتوں میں آئیں گے۔