Sep 26, 2018 05:09 pm
views : 323
Location : Radio Pakistan Chowk
Islamabad- Radio Pakistan's employees protest, Police baton charge
اسلام آباد،ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا احتجاج ، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج
ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کے فیصلے پر سخت احتجاج کیا،اس کے ساتھ ساتھ ملازمین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ شروع کیا تو اسلام آباد پولیس حرکت میں آگئی اور اس نے ریڈیو ملازمین پر لاٹھی چارج کردیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں اوران کا معاشی قتل بند کیا جائے۔
بعد ازاں مظاہرین نے ریڈیو پاکستان چوک کی اطراف کی سڑکوں کو بلاک کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی، اس دوران مظاہرین نے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔