Sep 26, 2018 05:21 pm
views : 373
Location : Sindh Assembly
Karachi- TLP MPA Mufti Qasim Fakhri Addresses in Sindh Assembly
کراچی،مساجد اور مدارس کو بجلی اور پانی کے بل سے مستثنیٰ قرار دیا جائے،مفتی قاسم فخری
تحریک لبیک پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری کا کہنا ہے امت مسلمہ ایک ہے اور اپنے نبی ﷺ کی شان میں کسی قسم کی کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سرج درانی کی زیر صدارت ہوااس موقع پر مفتی قاسم فخری نے مطالبہ کیا کہ مساجد اور مدارس کو بجلی اور پانی کے بل سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
مفتی قاسم فخری سمیت اراکین اسمبلی نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی کوشش کے خلاف بھی احتجاج کیا مفتی نقاسم فخری کا کہنا تھا کہ زرداری کے خلاف بات کرنے پر سب نے شور مچایا لیکن نبی مہربان ﷺ کی شان میں گستاخی پر سب خاموش رہے،تحریک لبیک کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم سب ایک ہیں اور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔