Sep 26, 2018 05:32 pm
views : 314
Location : Domestic Place
Karachi- PTI Leader Haleem Adil Shaikh Media Talk
کراچی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے کے بعد مردہ حالت میں ملنے والے بچے ریحان کی نماز جنازہ ادا
کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے کے بعد مردہ حالت میں ملنے والے بچے ریحان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ کے بعد ریحان کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماء حلیم عادل شیخ و علاقہ مکینوں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جو کہ افسوسناک ہیں ۔ٹارگٹ کلنگ سے زیادہ خطرناک یہ واقعات ہیں پولیس نے اس کیس میں سستی کی ۔کل نیو کراچی سے بچہ اغوا ہوا علاقہ مکینوں کے احتجاج پر بچہ مل گیا مگریہ بسم اللہ خان کا بچہ نہ ملنا کس کی نااہلی ہے ؟
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ باتوں اور دعوؤں سے آگے بڑھیں یہاں کچھ بھی اچھا نہیں ہے ۔پولیس اب لاتوں کی بھوت بن چکی ہے روڈ پر نکلنے والوں کو دہشتگرد بنادیا جاتا ہے۔آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو پہنچانیں۔