Sep 26, 2018 05:43 pm
views : 325
Location : Sindh Assembly
Karachi- Opposition Leader in Sindh Assembly Firdous Shamim Naqvi Media Talk
کراچی، بچوں کے اغواء کی وارداتوں پر خاموش نہیں رہ سکتے، فردوس شمیم نقوی
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ ہم ہر گز اس پر خاموش رہ سکتے۔90 ارب روپے لاڑکانہ میں خرچ ہوئے جو نظر نہیں آتے۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ چند سڑکوں، چند ہسپتالوں کا نام لے کر اور تین اسکولوں کا نام گنواکر کہا جاتا ہے ہم نے بہت ترقیاتی کام کئے لیکن حقیقت یہ ہے کہ 42 فیصد بچے اب بھی اسکولوں میں تعلیم سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے حالات انتہائی سنگین ہوگئے ہیں، نیو کراچی سراپا احتجاج تھا اگر ہم خاموشی سے ایوان میں بیٹھے رہیں اور مسئلے کو نہ اٹھائیں تو ہمارے حلقے کے لوگ کہیں گے کہ ہم نے آپ کو اسمبلی میں کیوں بھیجا ہے۔ ہم پر ہونے والے ظلم کی نشاندہی اور اس کا تدارک نہیں کرسکتے تو تم ہمارے نمائندے نہیں ہو۔