Sep 26, 2018 05:48 pm
views : 331
Location : Parliament House
Islamabad- Information Minister Fawad Chaudhary Media Talk
اسلام آباد،ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک مرتضی ٰ کی گرفتاری احتساب کے عمل کا حصہ ہے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں سے کروڑوں روپوں کا فراڈ کرنے والے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ا بلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے لاہور کے دورے کے موقع پر ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے احتجاج کیا تھا منصوبے میں شہریوں کے ساتھ فراڈ ہوا تھا،اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے حیران کن فیصلہ دیا تھا،افتخار چوہدری نے خود ہی انکا کیس سپریم کورٹ میں لگا کر انہیں رعایت دی تھی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ایف آئی اے نے افتخار چوہدری کےداماد اور ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک مرتضیٰ کو دبئی میں گرفتار کرلیا ہے،جو کرپشن کے خلاف جنگ میں ہماری اہم کامیابی ہے۔